مجھے مسلم لیگ ن کے ورکرز سے ہمدردی ہے

مجھے مسلم لیگ ن کے ورکرز سے ہمدردی ہے

اسلام آباد: وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے قبل کہا کہ مجھےکیوں نکالا سےخدا کےلیےمجھےنکالو کا سفراختتام کی طرف بڑھ رہاہے

ایسی قیادت جب ووٹ کےلیےعزت مانگتی ہےتوجمہوری نظام کامذاق بنتاہے، مجھے مسلم لیگ ن کے ورکرز سے ہمدردی ہے ، وہ ورکر جو نوازشریف کو لیڈر مان کر دن رات خجل خوار ہوتے رہے۔
نوازشریف بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں ، نوازشریف ایئرایمبولینس پربراستہ دوحا لندن روانہ ہوئے۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نوازشریف سےمتعلق فیصلے پر سپریم کورٹ جاناچاہیے، کابینہ اجلاس میں بھی یہی مشورہ دوں گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب یہ قانونی نظیرآگئی کہ مجرم بھی حلف نامہ دےسکتا ہے جبکہ المیہ یہ ہے کہ اشتہاری اسحاق ڈارسےسینیٹ نشست خالی نہیں کراسکے، مائنس ون کی بات اس کا ثبوت ہےعمران خان اپوزیشن کیلئے خطرہ ہیں، یہ جانتے ہیں عمران خان کو ہٹائے بغیر ان کی مشکلات نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججزشرکت کریں گے

فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججزشرکت کریں گے

اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبرکوکورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے