نواز شریف 10بجے ائیرایمبولینس سے لندن روانہ

نواز شریف 10بجے ائیرایمبولینس سے لندن روانہ

لاہور: بیرون ملک روانگی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، قطرائیر ایمبولینس لاہورائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی، سابق وزیراعظم دس بجے فلائنگ ہاسپٹل میں براستہ دوحہ لندن روانہ ہوں گے

ئیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، نوازشریف کو ائیرپورٹ منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس جاتی امراء میں موجود ہے جبکہ متوالے بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، نواز شریف جاتی امرا سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئے۔
ڈاکٹر عدنان،محمد عرفان،عابداللہ جان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کردیئےگئے جبکہ نواز شریف کی میڈیکل فائل قطر ایئرویز کے ڈاکٹرز کے حوالے کردی ہے
ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈپریشر،شوگر چیک کریں گے جبکہ نوازشریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائےگا، ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز پائلٹ کو اڑان کی اجازت دیں گے۔
ان کے ہمراہ 5 لوگ ایئرایمبولینس میں روانہ ہوں گے ، جن میں شہباز شریف اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں ، ایئرایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سینٹرل لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 240 ریکارڈ کیا گیا

سینٹرل لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 240 ریکارڈ کیا گیا

لاہور:محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق سینٹرل لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 240 ریکارڈ کیا گیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے