مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا

مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا

کراچی: حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے4سال بعد سر پلس ہوا

اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالرسرپلس رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں4.49ارب ڈالر ریکارڈ کمی ہوئی، جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گھٹ کر1.47ارب ڈالر رہ گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ5.56ارب ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر، 1.1 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر بیرونی سرمایہ کاری 7.75 کروڑ ڈالر منفی تھی۔
نجی شعبے میں 66، سرکاری شعبے میں 43 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا نے کے الیکٹرک پر 50 ملین روپے جرمانہ عائد کر دیا

نیپرا نے کے الیکٹرک پر 50 ملین روپے جرمانہ عائد کر دیا

کراچی: بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کے ناقص انتظام، طویل لوڈ شیڈنگ اور اموات سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے