دبئی ائیر شو 2019 کا آغاز ؛ پاکستان سمیت 160 ممالک کی شرکت

دبئی ائیر شو 2019 کا آغاز ؛ پاکستان سمیت 160 ممالک کی شرکت

دبئی میں سالانہ ائیر شو 2019 کا آغاز ہوگیا ، ائیر شو میں پاکستان سمیت 160 سے  ممالک کی 1300 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

دبئی ائیر شو2019 کا افتتاح دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے کردیاہے، ائیر شو 5 روز تک جاری رہے گا۔

ایونٹ میں پاکستان سمیت 160 ممالک کی 1300 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

اس موقع پر مختلف ممالک اور اداروں کی جانب سے جنگی اور مسافر طیارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ائیر شو میں رواں سال 80 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے اور اس دوران اربوں ڈالر کے سودے طے کیے جانے کی امید کی جارہی ہے۔

پانچ روزہ ایونٹ میں بوئنگ طیاروں سمیت جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر پرواز کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ تاریخی نمائش اور ائیر شو 17نومبر سے 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے 165جہاز فضا میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ایرواسپیس اور دفاعی صنعت کے پیشہ ور افراد کی موجودگی کے باعث توقع ہے کہ اس نمائش میں سویلین اور فوجی طیاروں کے سودوں میں اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے

شمالی کوریا کی امریکہ انتقامی کارروائی کی دھمکی

یہ بھی پڑھیں

ترک صدر کے اقدامات ترکی کےلیے تکلیف دہ نتائج کا باعث بن سکتے ہیں

ترک صدر کے اقدامات ترکی کےلیے تکلیف دہ نتائج کا باعث بن سکتے ہیں

واشنگٹن: مسٹر رچ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر اردوآن کے فیصلے اور اقدامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے