مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کل علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کل علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے

لاہور: بیرون ملک علاج کے لئے اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹرز سابق وزیراعظم کو سفر کے لئے تیار کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ قائد محمد نوازشریف قوم کی دعاؤں میں کل علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے

محمد نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولنس کل پہنچے گی، شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان محمد نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے محمد نوازشریف کا تفصیلی طبی معائینہ کیا ہے ، پلیٹ لیٹس کی تعداد مستحکم رکھنے کے لیے ہائی ڈوز اسٹرائیڈز دی جارہی ہیں تاکہ جسم میں پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے جبکہ ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے بھی دوائیں دی جا رہی ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف براستہ دوحالندن پہنچیں گے، نواز شریف کو خاندان کا کوئی فرد ائیرپورٹ لینے نہیں جائے گا، ان کو پرائیویٹ گاڑی میں پارک لین فلیٹس لایا جائے گا ، جہاں ڈاکٹرزاور اسپتال سے وقت لیکر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق امید ہے کہ نواز شریف کل تک سفر کے قابل ہوجائیں گے،

یہ بھی پڑھیں

نیب نے علیم خان کی پارک ویو سوسائٹی سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا

نیب نے علیم خان کی پارک ویو سوسائٹی سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا

لاہور: ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے