مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی

مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی

کراچی: مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ، کراچی میٹرو پولٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) کے محکمہ ویٹنری نے آپریشن ڈسٹرکٹ ویسٹ میں فروخت کیا جانے والا زائد المعیاد اور مضر صحت گوشت ضبط کر لیا

بنارس مارکیٹ ، مومن آباد ، اردو چوک اور صابری چوک کی گوشت مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار کلو زائد المعیاد اور پریشر والا گوشت ضبط کر لیا گیا ، اس دوران گوشت فروخت کرنے والے قصاب فرار ہوگیا ، آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
ڈائریکٹرویٹنری کا کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت کو بریانی فروش ، شادی بیاہ کی تقریبات اور شہریوں کو فروخت کیا جاتا تھا ، ضبط کیے گئے دو ہزار کلو گوشت کو تلف کردیا گیا ہے اور سرکار کی مدعیت میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مومن آباد تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا نے کے الیکٹرک پر 50 ملین روپے جرمانہ عائد کر دیا

نیپرا نے کے الیکٹرک پر 50 ملین روپے جرمانہ عائد کر دیا

کراچی: بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کے ناقص انتظام، طویل لوڈ شیڈنگ اور اموات سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے