فتح یاب امیدوار شاہ زین بگٹی برتری تاحال برقرار

فتح یاب امیدوار شاہ زین بگٹی برتری تاحال برقرار

کوئٹہ: این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی، 18 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اس نشست سے 2018ء کے الیکشن میں نواب زادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے تاہم آزاد امیدوار طارق کھیتران نے 29 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جواب میں سپریم کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو این اے 259 کے ان 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔
اب 29 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق نواب زادہ شاہ زین بگٹی 20 ہزار 895 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ آزاد امیدوار نے 2054 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام

بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام

کوئٹہ: سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے کوئٹہ میں آنے والی بارود سے بھری مشتبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے