بھارتی بحریہ کا مگ 29 کے لڑاکا طیارہ 'فنی خرابی' کے باعث گر کر تباہ

بھارتی بحریہ کا مگ 29 کے لڑاکا طیارہ ‘فنی خرابی’ کے باعث گر کر تباہ

بھارت: بھارتی بحریہ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ ‘تربیتی مشن کے دوران مگ 29 کے لڑاکا طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

مزید کہا گیا کہ دبولیم میں آئی این ایس ہنسہ سے پرواز کے بعد انجن میں آگ لگی اور وہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم کیپٹن ایم شیوکند اور لیفٹیننٹ سی ڈی آر دیپک یادو طیارے سے بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق انجن کی ناکامی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جا سکی لیکن غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق طیارہ پرندے سے ٹکرایا تھا۔
بحریہ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ طیارہ تربیتی پائلٹ اڑا رہے تھے اور مک 21 کے ایک کھلے علاقے میں تباہ ہوا۔
بھارتی مگ 29 کے آئی جی ایس ہنسا ڈابولیم میں متعین اور میئر 29 کا طیارہ بردار ورژن ہے جو ائیرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرمادتیہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
رواں برس 25 ستمبر کو بھارتی ایئر فورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ مدھیا پردیش کے علاقے گوالیور میں قائم ایئربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

روسی حکام نے غربت سے نبرد آزما شہر میں 3 لاکھ ڈالر کا کرسمس ٹری نصب کردیا

روسی حکام نے غربت سے نبرد آزما شہر میں 3 لاکھ ڈالر کا کرسمس ٹری نصب کردیا

ماسکو: سائبیریا کے ایک صنعتی شہر میں حکومت کی جانب سے کرسمس کے موقع پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے