بچے کی مکمل صحت یابی کے لیے وقت اور طویل طبی دیکھ بھال درکار ہے

بچے کی مکمل صحت یابی کے لیے وقت اور طویل طبی دیکھ بھال درکار ہے

کراچی: این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ ’متاثرہ بچے کا نام حسنین ہے جسے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)میں رکھا گیا ہے جہاں اسے خون اور فریش فروزن پلازمہ (ایف ایف پی) دیا جارہا ہے

بچے کو صبح این آئی سی ایچ میں داخل کیا گیا تھا اور سرجن اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں تاہم جب اس کی حالت سنبھل جائے گی تو صحت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
بچے کو 5 سے 6 کتوں نے کاٹا تھا جس کے علاج کے لیے ہم نے 4 ڈاکٹروں کا پینل قائم کیا ہے جبکہ بنیادی ادویات بھی دی جاچکی ہیں۔
اس سلسلے میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ ہسپتال سے منہ، چہرے اور جبڑے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر کو این آئی ایچ سی بھیج دیا گیا ہے۔
انسداد ریبیز ویکسین کی 13 ہزار شیشیاں دستیاب ہیں۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے این آئی سی ایچ کا دورہ کیا اور متاثرہ بچے کی خیریت دریافت کی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاندکہ میڈیکل ہسپتال لاڑکانہ میں چہرے اور جبڑے کی سرجری ممکن نہیں تھی اس لیے بچے کو این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا۔
بچے کی دیکھ بھال جاری ہے جبکہ ابتدائی سرجریز کردی گئیں ہیں مزید یہ کہ اسے درکار اینٹی بائیوٹک بھی دی جارہی ہیں۔
جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی درخواست پر محکمہ صحت کتوں کو ویکسین کے ذریعے ریبیز سے پاک کررہا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اعلان کیا کہ بچے کے علاج کے تمام تر اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی، انہوں سے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ ڈاکٹر بالخصوص اسپیشلسٹ لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں کام کرنے میں تحفظات کا اظہار کرتے ہیں جس کے باعث وہاں سے لوگوں کو علاج کے لیے کراچی آنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمدی دربار کا منصوبہ ہے کہ عراق کے شہر نجف سے کربلا تک کی سڑک پر پودے لگائے جائیں

محمدی دربار کا منصوبہ ہے کہ عراق کے شہر نجف سے کربلا تک کی سڑک پر پودے لگائے جائیں

کراچی: مسلمانوں کے نزدیک مقدس سمجھے جانے والے دو شہروں نجف اور کربلا کو ملانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے