رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

لاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے مسلم لیگ نواز پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی

رانا ثناء اللہ کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ اے این ایف نے ان کے موکل کے خلاف مقدمے کا مکمل ریکارڈ اور گواہوں کی فہرست فراہم نہیں کی، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ تحریری طور پر آگاہ کریں کون سا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی۔
رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی کو لاہور میں مبینہ طور پر 15 کلو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، چالان پیش کرنے کے باوجود ابھی تک رانا ثنا اللہ پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہم مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں

ہم مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں

سیالکوٹ: پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک مولانا فضل الرحمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے