تیز گام سانحے کے پیش نظر تبلیغی جماعت کے مرکزی امیر نے اہم خط جاری کر دیا

تیز گام سانحے کے پیش نظر تبلیغی جماعت کے مرکزی امیر نے اہم خط جاری کر دیا

سکھر: ایک اہم ہدایت جاری کی گئی ہے، مرکزی امیر مولانا نذر الرحمان نے ایک خط جاری کرتے ہوئے تمام جماعتوں اور ساتھیوں کو آیندہ دوران سفر سلنڈر ساتھ نہ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے

مولانا نذر الرحمان نے خط میں کہا کہ تبلیغ کے لیے تشکیل شدہ جماعتیں اپنے ساتھ گیس سلنڈر نہ لائیں۔
تیز گام کا یہ افسوس ناک سانحہ 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا جب صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 74 افراد جاں بحق ہوئے۔
تیزگام حادثے کا مقدمہ ٹرین گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا تھا، جب کہ تحقیقات کے بعد واقعے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار دیا گیا۔ فرانزک ذرایع نے کہا تھا کہ حادثہ ٹرین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں زیر تعلیم فارمیسی کے ہزاروں طلبا کا مستقبل خطرےمیں

سندھ میں زیر تعلیم فارمیسی کے ہزاروں طلبا کا مستقبل خطرےمیں

کراچی: فارمیسی کونسل آف پاکستان ہی ان طلبا کی ڈگری جاری کرنے اور اس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے