بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا فیصلہ

بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: اس فیصلے کے تحت بجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیاں 18 پیسے فی یونٹ اضافے سے 17 ارب 20 کروڑ روپے کی اضافی آمدن حاصل کریں گی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے رواں ماہ کے اواخر میں منظوری کے بعد بجلی کی قیمت موجودہ 13روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 69 پیسے ہوجائے گی جس میں جنرل سیلز ٹیکس شامل نہیں۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف عملے اور پاکستانی حکام کے مابین سمجھوتے کو وہ ایجنڈا تھا جس پر عمل نہیں ہوا تھا، آئی ایم ایف کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ ’ستمبر کے اختتام تک کے اہداف کی تکمیل کے لیے کام جاری ہے‘۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے لیے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ کے ذریعے نواز شریف کو اقتدار سے باہر کردیا جائے گا

سپریم کورٹ کے ذریعے نواز شریف کو اقتدار سے باہر کردیا جائے گا

اسلام آباد: وائس آف امریکا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے 2015 میں ریٹائر ہوجانے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے