عمران اسماعیل نے تھرمیں آسمانی بجلی گرنے سے اموات پر اظہار افسوس

عمران اسماعیل نے تھرمیں آسمانی بجلی گرنے سے اموات پر اظہار افسوس

کراچی: عمران اسماعیل نے تھرمیں آسمانی بجلی گرنے سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت سے ہوئے جانی نقصان پر غمزدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی ڈی سی کی نگرانی میں ریسکیو کاعمل تیز کیا جائے

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چیئرمین پی ڈی ایم اے سے رابطہ کر کے متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی اور مالی نقصان کے ازالے سے متعلق ہدایت کی۔ گورنر سندھ نے چیف سیکرٹری سندھ کو مقامی انتظامیہ کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔
تھرپارکرسمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی، سب سے زیادہ نقصان ضلع تھرپارکر میں ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں

محمدی دربار کا منصوبہ ہے کہ عراق کے شہر نجف سے کربلا تک کی سڑک پر پودے لگائے جائیں

محمدی دربار کا منصوبہ ہے کہ عراق کے شہر نجف سے کربلا تک کی سڑک پر پودے لگائے جائیں

کراچی: مسلمانوں کے نزدیک مقدس سمجھے جانے والے دو شہروں نجف اور کربلا کو ملانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے