آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق

آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق

مٹھی: صحرائے تھر کی مختلف تحصیلوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما

سب سے زیادہ نقصان ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہات میں ہوا، جہاں 8 افراد جاں بحق جب کہ 61 مویشی ہلاک ہوئے۔ آسمانی بجلی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہانے والوں میں 6 خواتین شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت ڈانی بھیل، سنگھار، ماریت، سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوھٹ اور صمد سومرو، منور سنگراسی،جوستنگھ ٹھاکر، سکھاں سومرو، مشتاق علی سومرو، چندری آسن داس اور نیتو بھیل اور دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ساتھ ہی ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا نے کے الیکٹرک پر 50 ملین روپے جرمانہ عائد کر دیا

نیپرا نے کے الیکٹرک پر 50 ملین روپے جرمانہ عائد کر دیا

کراچی: بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کے ناقص انتظام، طویل لوڈ شیڈنگ اور اموات سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے