پشاورمیں شراب نہ ملنے پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک

پشاور: کرسچن کالونی سواتی پھاٹک میں  شراب نہ ملنے پر مبینہ طور پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

 پشاور میں چھاؤنی کے علاقے کرسچن کالونی سواتی پھاٹک میں رات گئے 6 نوجوان شراب خریدنے کے لیے مختلف مقامات پر گئے، شراب نہ ملنے پر نوجوانوں نے فارمیسی کی دکان سے اسپرٹ خرید کر پی لیا، جس کے بعد نوجوانوں کی حالت بگڑگئی جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال زرائع کے مطابق دوران علاج شراب سمجھ کراسپرٹ پینے والے 5 نوجوان افراد ہلاک ہوگئے جن میں قیصر، ناصر، مالا، راج اور وکی شامل ہیں جب کہ بے ہوش شہزاد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل گوجرانوالہ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خیبر پختونخوااسمبلی میں اب پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کی تعداد 2 ہوگئی

خیبر پختونخوااسمبلی میں اب پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کی تعداد 2 ہوگئی

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہوگئی ہے جب کہ جماعت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے