نورجہاں کی آواز اور ان کی خوبصورتی کو اب بھی ان کے مداح نہیں بھولے

نورجہاں کی آواز اور ان کی خوبصورتی کو اب بھی ان کے مداح نہیں بھولے

میڈم نورجہاں کو نئی نسل سے واقف کرانے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ان کا روپ دھار لیا

میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کی جانب سے ملکہ ترنم کے روپ دھارے جانے پر کئی لوگ حیران رہ گئے اور وہ میک اپ میں چھپے آرٹسٹ کو ’نور جہاں‘ ہی سمجھ بیٹھے۔
شعیب خان نے میک اپ کی مدد سے ملکہ ترنم کا سب سے مشہور روپ دھارا، جس میں انہوں نے سبز رنگ کے لباس پہننے سمیت بالوں میں پھول اور گلے میں ہار بھی سجایا۔
شعیب خان نے ملکہ ترنم کے روپ والی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے عروج اور ملکہ ترنم کو ایک اسٹار اور لازوال خوبصورتی کے طور پر دیکھ کر پلے بڑھے۔
مزید لکھا کہ ان سمیت دیگر لوگ بھی آج بھی ملکہ ترنم کی آواز اور خوبصورتی کو نہیں بھولے اور انہوں نے اپنے فن کے ذریعے ان کی لازوال خوبصورتی کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اداکاری کے باوجود شادی کے لیے سسرال کی شرط پرنوکری کرنی پڑی، نعمان اعجاز

اداکاری کے باوجود شادی کے لیے سسرال کی شرط پرنوکری کرنی پڑی، نعمان اعجاز

کراچی:  مایہ نازاداکارنعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ اداکاری کے باوجود شادی کے لیے سسرال کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے