ٹماٹر کی قیمت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ناراض

ٹماٹر کی قیمت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ناراض

کراچی: رضا باقر نے امپورٹرز کے لیے 10ہزار ڈالرز تک پیشیگی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے امپورٹرز کے لیے بھی پیشگی ادائیگی پر رعایت دیں گے

اسٹیٹ بینک نے 3 سے 6 فیصد رعایتی شرح پر ایکسپورٹرز کے لیے قرض میں 100 ارب روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
اس فیصلے کا زرمبادلہ کے ذخائر پر محدود اثر ہوگا، ایکسپورٹ رعایتی قرض میں مزید شعبے بھی شامل کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ایک صحافی نے گورنر اسٹیٹ بینک سے ٹماٹر کی قیمت کے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھ سے ٹماٹر کی قیمت نہ پوچھیں۔
ان دنوں ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا ہے جن میں خصوصاً ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ٹماٹر کی قیمت سے متعلق استفسار کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ٹماٹر 17 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کا تاجروں کے ساتھ معاہدہ طے ہو گیا

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کا تاجروں کے ساتھ معاہدہ طے ہو گیا

کراچی: مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کمیٹیاں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کریں گی، جب کہ یہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے