ساؤتھ زون کے 5 مقامات پر کارکنوں کی جانب سے دھرنادیا جا سکتا ہے

ساؤتھ زون کے 5 مقامات پر کارکنوں کی جانب سے دھرنادیا جا سکتا ہے

کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی کو خط ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ ذرائع سے رپورٹ

فضل الرحمٰن گروپ پلان بی کے تحت کراچی میں دھرنا اور مظاہرے کر سکتے اور اپنے مطالبات کے حق میں ممکنہ طور پر ساؤتھ زون کے 5 مقامات آئل ٹرمینل ایریا داخلی و خارجی گیٹ ، آئی سی آئی برج ، ٹاور ، تین تلوار اور زینب مارکیٹ پر دھرنے اور احتجاج کی منصوبہ بندی کی گئی جس سے شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔
احتجاج میں مدارس کے طالبعلموں اور مقامی کارکنان کو استعمال کیا جائیگا ،لہذا پولیس کو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے خفیہ نگرانی اور خفیہ معلومات کے تبادلے کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ کسی بھی ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔
جے یو آئی (ف) کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تین ہٹی ، فور کے چورنگی ، سہراب گوٹھ ، عبداللہ کالج ، کٹی پہاڑی ناظم اباد 3 نمبر پر بھی ممکنہ دھرنا دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کی اہم تجارتی شاہراہوں اور سڑکوں پر بھی ممکنہ طور پر دھرنا دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کا تاجروں کے ساتھ معاہدہ طے ہو گیا

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کا تاجروں کے ساتھ معاہدہ طے ہو گیا

کراچی: مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کمیٹیاں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کریں گی، جب کہ یہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے