ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف کے لیے پانچ ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف کے لیے پانچ ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان

لاہور: گزشتہ دنوں ترکی کے شہر انتالیہ میں ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی

پاکستان کا سرفخر سے بلند کرنے والے باصلاحیت اسنوکر کھلاڑی کے لیے نیشنل بینک کے صدر کی جانب سے 5 ہزار ڈالر انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان کے محمد آصف نے 2012ء میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014 میں محمد سجاد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔
عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جیت میرے اکیلے کی نہیں پورے ملک کی ہے، اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ہم مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں

ہم مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں

سیالکوٹ: پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک مولانا فضل الرحمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے