آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نمازہ جنازہ کل 2 بجے آبائی قبرستان معیار لوئر دیر میں ادا کر دی گئی۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے جس کی وجہ سے وہ والدہ کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکے۔

فاسٹ بولر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا مکمل کرکے پاکستان آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نے بھی نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، دونوں ٹیمیں پرتھ میں جاری پریکٹس میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتری تھیں۔

یاد رہے کہ پریکٹس میچ میں نسیم شاہ قومی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم والدہ کے انتقال کی وجہ سے انہیں آج آرام کرایا گیا، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر عمران خان سینئر اور شاہین آفریدی نے بولنگ کی۔

کرکٹر شرجیل خان کی ایک اور مشکل حل، ای سی ایل سے نام خارج

یہ بھی پڑھیں

کرکٹر شرجیل خان کی ایک اور مشکل حل، ای سی ایل سے نام خارج

کرکٹر شرجیل خان کی ایک اور مشکل حل، ای سی ایل سے نام خارج

لاہور ہائی کورٹ نے اسپارٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کا نام ایگزٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے