اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی کمانڈر کے گھر پر بمباری

اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی کمانڈر کے گھر پر بمباری

غزہ: حماس نے بھی کمانڈر ابوالعطا کی ہلاکت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسرائیل اس جارحیت کا مکمل ذمہ دار ہے

فلطسینی کمانڈر کی تنظیم نے باہا ابوالعطا کے جاں بحق ہونے اور ان کے گھر پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی ایک عمارت میں علی الصبح دھماکے کے نتیجے میں ابوالعطا کی اہلیہ بھی جاں بحق ہوگئیں جب کہ دھماکے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق تنظیم کاکہنا ہےکہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی اس کے ایک سیاسی رہنما کے گھر کو نشانہ بنایا۔
تنظیم کی جانب سے کمانڈر کی ہلاکت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کمانڈر ابوالعطا کی ہلاکت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسرائیل اس جارحیت کا مکمل ذمہ دار ہے، وعدہ کرتے ہیں کمانڈر ابو العطا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
اسرائیلی فوج نے بھی فلسطینی کمانڈر کے گھر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ابو العطا کے خلاف آپریشن کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل ہونے والے مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل ہونے والے مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اوٹاوا: کینیڈا کی پولیس نے جمعے کے روز وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے