تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 26 ملزمان پر فرد جرم عائد

تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 26 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور : توہین مذہب کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں خاص طور پر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاج اور دھرنے دیے گئے تھے اور ملک کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی، اس دوران خادم حسین رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی عدالت میں پیشی کے پیش نظر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
علاوہ ازیں مقدمے میں علامہ اعجاز اشرفی، علامہ فاروق الحسن، سید ظہیر الحسن شاہ اور شفقت جمیل سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے وکیل طاہر منہاس اور ناصر منہاس بھی پیش ہوئے۔
خادم رضوی اور سابق رہنما پیرافضل قادری سمیت 26 ملزمان کو چالان کی نقل فراہم کی گئی۔
عدالت نے کیس کے گواہوں کو آئندہ سماعت کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل (13 نومبر) تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 13 نومبر کو کیس کی سماعت ہوگی اور روزانہ کی بنیاد پر کیس سننے پر فیصلہ ہوگا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے توہین مذہب کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں خاص طور پر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاج اور دھرنے دیے گئے تھے اور ملک کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا۔
ان احتجاج کے دوران ملک کے اعلیٰ اداروں، ان کے سربراہان کے بارے میں نامناسب اور اشتعال انگیز گفتگو کی گئی تھی جبکہ مختلف مقامات پر سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔
ملزمان کے خلاف درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں تعزیرات پاکستان (پی پی سی) کی دفعہ 290، 291، 353، 427، 186 اور 188 جبکہ ساؤنڈ سسٹم پنجاب آرڈیننس 2015 کی دفعہ 6 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کو شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے علیم خان کی پارک ویو سوسائٹی سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا

نیب نے علیم خان کی پارک ویو سوسائٹی سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا

لاہور: ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے