حکومت یہ پانچ سال اوراگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی

حکومت یہ پانچ سال اوراگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی

اسلام آباد: ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جلد جانے والے نہیں، ہم نے انہیں پانی بجلی اور طبی امداد بھی دی ہے

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتنا اچھا سلوک کررہے ہیں کہ یہاں ان کا دل لگ گیا ہے، انہیں اتنا پیار دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ بھول جائیں گے۔ ہم مولانا فضل الرحمان کو بٹھائے رکھیں گے۔ حکومت یہ پانچ سال اور اگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی۔
عمران خان اس قسم کے آدمی نہیں کہ کسی کو ڈیل یا ڈھیل دیں، نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہے، پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں، سارے وزرا کی یہی رائے ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہئے۔
مریم نواز کے حوالے سے اعجاز شاہ نے کہا کہ مجھے تو نہیں پتا کہ مریم نواز بیمار ہیں، اللہ انہیں صحت دے وہ ٹھیک ہیں، اگر مریم نواز بیمار ہوجائیں گی تو انہیں بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججزشرکت کریں گے

فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججزشرکت کریں گے

اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبرکوکورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے