کرتارپور راہداری کا افتتاح حقیقی سنگ میل ہے

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نےکہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے۔

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتارپور راہداری کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ ’امن کے لیے بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن پر کرتارپر راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے، یہ سچی ہم آہنگی کی علامت ہے اور پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے۔

مہوش حیات نے مزید کہا کہ اکثر افراد لوگوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کرنے کے بجائے دیواریں کھڑی کردیتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں قومی پرچم اور کرتارپور راہداری کے حوالے سے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ممتاز شاعر قتیل شفائی کا 19واں یومِ وفات ہے

ممتاز شاعر قتیل شفائی کا 19واں یومِ وفات ہے

لاہور: قتیل شفائی نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول ہری پور میں حاصل کی بعدازاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے