بیرون ملک علاج کیلئے نواز شریف کی کل لندن روانگی کا امکان

بیرون ملک علاج کیلئے نواز شریف کی کل لندن روانگی کا امکان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے نواز شریف کے اہلِ خانہ کا آگاہ کیا تھا کہ ای سی ایل سے نام خارج کرنا محض رسمی کارروائی ہے جس کے بعد نواز شریف کے لندن جانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اگر قومی احتساب بیورو (نیب) نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
ہم اتوار (10 نومبر) کو نواز شریف کے لندن سفر کے انتظامات کررہے ہیں، ہم انہیں ایئر ایمبولینس یا قومی ایئرلائن کی پرواز یا غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے لے جانے سے متعلق ڈاکٹروں سے مشاورت کررہے ہیں’۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان لندن کے سفر میں ان کے ہمراہ ہوں گے’۔
ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو بتایا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں دستیاب تمام آپشنز استعمال کرلیے ہیں اور علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہی واحد آپشن رہ گیا ہےجس کے بعد نواز شریف کے بیرون ملک سفر کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
تاہم چوہدری ملز کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں پاسپورٹ جمع کروانے کی وجہ سے مریم نواز والد کے ساتھ نہیں جاسکیں گی۔
لندن میں مقیم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز، حسین نواز اور بیٹی اسما ان کی دیکھ بھال کریں گی۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی نیب حراست سے رہائی سے متعلق تھی، جس پر 25 اکتوبر کو سماعت ہوئی تھی اور اس کیس میں عدالت نے ایک کروڑ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا 8 ہفتوں کے لیے معطل کردی تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کے علاج کے حوالے سے واضح کیا کہ اگر ضمانت میں توسیع کی ضرورت پڑی تو صوبائی حکومت سے دوبارہ درخواست کی جاسکتی ہے اور حکومت اس پر فیصلہ کر سکتی تاہم نواز شریف عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جو لوگ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیئے

جو لوگ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیئے

اسلام آباد: سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے