سنی دیول نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا

سنی دیول نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا

بالی وڈ: کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے

جن میں بھارتی سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، بھارتی سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن و اداکار سنی دیول سمیت دیگر شامل ہیں۔
کرتار پور آنے والے پہلے وفد میں نوجوت سنگھ سدھو ، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور اداکار سنی دیول شامل ہیں جو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
کرتارپور افتتاحی تقریب سے متعلق ایک انٹرویو میں اداکار سنی دیول نے کہا کہ ’اگر میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا؟ میں ضرور جاؤں گا۔وہ (باباگرونانک صاحب) میرا علاقہ ہے اور میرا گھر ہے‘۔
سنی دیول کا تعلق سکھ گھرانے سے ہے، وہ بالی وڈ کی نامور جوڑی دھرمیند اور ہیمامالینی کے بیٹے ہیں۔ اس کے علاوہ رواں برس بھارتی انتخابات میں انہوں نے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر حصہ بھی لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ممتاز شاعر قتیل شفائی کا 19واں یومِ وفات ہے

ممتاز شاعر قتیل شفائی کا 19واں یومِ وفات ہے

لاہور: قتیل شفائی نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول ہری پور میں حاصل کی بعدازاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے