اب اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پرآن لائن خریداری ممکن

اب اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پرآن لائن خریداری ممکن

لاہور:چیف سیکریٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قیمت ایپ کے ذریعے اب اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پرآن لائن خریداری ممکن ہوسکےگی

راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں ہوم ڈلیوری سسٹم بطورپائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جب کہ آئندہ ہفتے سے مختلف اضلاع کی 30 منڈیوں میں فارمرمارکیٹس کا آغاز کردیاجائے گا۔
چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ ان مارکیٹس میں کسان براہ راست سستی سبزیاں، پھل اور دیگر غذائی اجناس فروخت کرسکیں گے، بعدازاں ہرضلع میں تحصیل کی سطح پر دو فارمر مارکیٹیں قائم کی جائیں گی۔
چیف سیکریٹری نے افسران کو عام دکانداروں کی بجائے ہول سیلرز پر زیادہ کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران منڈیوں میں نیلامی کی خود نگرانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مسلم لیگ ق اور ایوان وزیر اعلی پنجاب کے درمیان رابطہ

مسلم لیگ ق اور ایوان وزیر اعلی پنجاب کے درمیان رابطہ

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کی قیادت میں آج مسلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے