سونے کی دکان سے دو کلو سونا اور ساڑھے تین لاکھ روپے چوری .ملازمین گرفتار

پشاور. صوبائی دارالحکومت میں سونے کی دکان پر چوری کا معمہ حل ہوگیا ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ دکان کے ملازمین ہی اس واردات میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز عباس مروت کے مطابق سونے کی چوری میں دکان کے ملازم ملوث ہیں اور اس سلسلے میں 3 ملزموں کو گرفتار بھی کر کے ان کے قبضے سے 2 کلو سونا اور ساڑھے تین لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملزمان نے ایک ہفتہ قبل صدر میں دکان سے زیورات چوری کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک مرتبہ پھر پشاور, کی مسجد قاسم خان کی غیر, سرکاری کمیٹی, کا دعویٰ

ایک مرتبہ پھر پشاور کی مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری کمیٹی کا دعویٰ

خیبر پختونخوا:  مفتی منیب الرحمٰن نے کہا تھا کہ ’ کراچی اور زونل کمیٹیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے