آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات کی تعریف

آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات کی تعریف

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے حکومت کو مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے سمیت حکومت کی جاری گارنٹی کو محدود رکھنے کا کہا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو گردشی قرضوں کا معاملہ حل کرنے پر زور دیا، جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کوئی چھوٹ نہیں مانگی

آئی ایم ایف سے دوسری قسط کا اجرا دسمبر میں متوقع ہے، دوسری قسط کی مد میں 45کروڑ ڈالر ملیں گے۔
آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرچکا ہے۔ دوسری جانب 28 اکتوبر کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اےڈی بی) نے پاکستان کے لیے7کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، قرض کی رقم سیکنڈری تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دی جائے گی۔
رواں سال جولائی میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مشن چیف ارنیستو راما ریز ریگو کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا اصل مقصد پاکستانی معیشت میں توازن بحال کرنا ہے، موجودہ حکومتی پالیسیوں میں پروگرام مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی ڈاکٹر نوازشریف کو شدید بیمار قراردینے سے ہچکچا رہے ہیں

برطانوی ڈاکٹر نوازشریف کو شدید بیمار قراردینے سے ہچکچا رہے ہیں

اسلام آباد: فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے