آزادی مارچ کے پرامن اختتام کے لیے حکومت کی کوششیں جاری

آزادی مارچ کے پرامن اختتام کے لیے حکومت کی کوششیں جاری

اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے مزید تجاویز تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اسد قیصر کو ہدایت

مولانا کے آزادی مارچ کے پرامن اختتام کے لیے حکومت کی کوششیں جاری ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے بعد اب حکومت نے اسپیکر اسد قیصر کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسد قیصر کو ہدایت دی ہے کہ قابل عمل اور قابل قبول نکات تیار کیے جائیں جب کہ تجاویز کی تیاری میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن سے بھی مشاورت کا امکان ہے۔
کامیاب مذاکرات کے لیے قانونی و آئینی ماہرین کی معاونت سے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے متفقہ نکات تیار کیے جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان پہلے ہی جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے آپشنز کو مسترد کرچکے ہیں تاہم مشترکہ نکات کی تیاری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم نےامریکا ،طالبان کے مذاکرات اور معاہدے میں قطر کےکردارکوسراہا

وزیراعظم نےامریکا ،طالبان کے مذاکرات اور معاہدے میں قطر کےکردارکوسراہا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورۂ قطر کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے