نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جانے پر رضامند ہوگئے

نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جانے پر رضامند ہوگئے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) نے نواز شریف کے بیرون ملک سفر سے متعلق ڈاکٹروں کی تجاویز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت سے شیئر کی تھیں

ڈاکٹروں کی رپورٹس کی روشنی میں حکومت کی جانب سے ایک، 2 روز میں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے خارج کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد وہ ملک سے باہر جاسکیں گے’۔
اگر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا تو وہ اسی ہفتے لندن کے لیے روانہ ہوسکتے ہیں۔
نواز شریف بیرون ملک جانے کے لیے رضامند نہیں تھے لیکن سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ اور شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں کی تجاویز اور اہلِ خانہ کی درخواست کے بعد آخر وہ راضی ہوئے’۔
چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں پاسپورٹ جمع کروانے کی وجہ سے مریم نواز والد کے ساتھ بیرون ملک نہیں جاسکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس وقت نواز شریف کی صحت اہم ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں، مریم نواز بعد میں والد کی دیکھ بھال کے لیے لندن جانے کا کوئی آپشن ڈھوںڈ لیں گی’۔
اس وقت نواز شریف کے پلیٹلٹس کی تعداد 24 ہزار پر پہنچ چکی ہے ڈاکٹروں کے مطابق فضائی سفر کے لیے مریض کے پلیٹلٹس 50 ہزار یا اس سے زائد ہونے چاہیئیں۔
نواز شریف کے پلیٹلٹس کی تعداد بیرون ملک سفر کے لیے 50 ہزار یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے یا نہیں اس سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر ان کے پلیٹلٹس کی تعداد میں اضافے کے لیے دوا کی مقدار میں اضافہ کرسکتے ہیں تاکہ وہ سفر کرسکیں۔
وزیر داخلہ اعجاز نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ‘ اگر نواز شریف کے علاج کے لیے بیرون ملک جانا واحد آپشن ہے تو حکومت کوئی راستہ ڈھونڈ لے گی’۔
ڈاکٹر محمود ایاز نے ڈان کو بتایا کہ ‘ ہم جینیٹک ٹیسٹ کی تجویز دی ہے جس کے بعد کارڈیک علاج بھی کیا جائے گا کیونکہ نواز شریف کو مزید علاج کے تشخیص کی ضرورت ہے’۔
ڈاکٹروں کے پینل نے متفقہ فیصلہ کیا ہے مکمل جینیٹک ٹیسٹ کی سہولت پاکستان میں دستیاب نہیں لہٰذا مریض کو بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے’۔
وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

لاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے مسلم لیگ نواز پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے