اداکار شفقت چیمہ نے بیٹے کی ہلاکت کی خبر کی تردید کردی

اداکار شفقت چیمہ نے بیٹے کی ہلاکت کی خبر کی تردید کردی

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شفقت چیمہ نے بیٹے کی ہلاکت کی خبر کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شفقت چیمہ نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی ہلاکت کی جھوٹی خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ میرا بیٹا تندرست اور سلامت ہے۔

شفقت چیمہ نے کہا کہ ساری زندگی کسی کا دل نہیں دکھایا، میرے بیٹے کی کار حادثے میں ہلاکت کی جھوٹی خبر دکھائی گئی۔

اداکار شفقت چیمہ نے کہا کہ فوری طور پر بیٹے کو فون کیا، فون نہ اٹھانے پر دل اداس ہوا، دوبارہ فون کیا تو بیٹے نے اٹھایا، آواز سن کر دل کو تسلی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ جھوٹی خبر دی ہے کیا اس کو خدا کا خوف نہیں ہے۔

شفققت چیمہ نے کہا کہ میرا ایک ہی چراغ ہے، جلے گا تو میری زندگی میں روشنی ہوگی، میں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکار شفقت چیمہ کے بیٹے کی کار حادثے میں ہلاکت کی جھوٹی خبر گردش کررہی تھی۔

مشن پرواز کے بعد فخر عالم کا خلا میں پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم

یہ بھی پڑھیں

قیصر الجعفری کی وجہِ شہرت شاعری ہے،

قیصر الجعفری کی وجہِ شہرت شاعری ہے،

بھارت کے معروف گائیکوں‌ نے قیصر الجعفری کا کلام گایا اور وہ بہت مقبول ہوا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے