یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن ہیں۔

سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے،  ان کی شکست مستقبل کی کنجی ہے، انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن ہیں۔

گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔

یہ بھی پڑھیں

جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے