آرمی چیف نےاہم ترین دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے8دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے۔ان دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کےسابق ترجمان امیرخان بھی شامل ہیں جبکہ سبین محمود کے قاتلوں کوبھی سزائےموت سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سبین محمود قتل کیس، سانحہ صفورا سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث تھے۔یہ دہشت گردچینی انجینئرزپر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں حافظ محمد عمر،عبدالسلام،علی رحمان،سیف اللہ اوربلال محمود شامل ہیں۔عبدالسلام عرف طیب رضوان عظیم اور خرم شفیق ،عبداللہ منصور بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔ سزاپانےوالوں میں کالعدم تنظیم کاترجمان مسلم خان بھی شامل ہے۔مسلم خان کیپٹن نجم، کیپٹن جنید، سیکیورٹی اہلکاروں، 2چینی انجینئرزکے اغوا میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق تین دہشت گردوں کوعمر قید کی سزا بھی دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے