چشمہ 3 نیوکلیئر پاورپلانٹ آپریشنل، 340 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل

میانوالی: وزیراعظم نوازشریف نے نیوکلیئرپاورپلانٹ کا افتتاح کردیا ہے جس سے 340 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

 وزیراعظم نواز شریف نے چشمہ تھری نیوکلیئرپاورپلانٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ وفاقی وزیربرائے پانی و بجلی خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج بھی تھے۔

چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ سے قومی گرڈ میں 340 میگاواٹ بجلی شامل ہوگئی ہے اور یہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے جو پاک چین مشترکہ تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے۔

چشمہ فور نیو کلیئر پاور پراجیکٹ 2017 میں مکمل ہو گا جبکہ کراچی نیوکلیئر پاور پراجیکٹ کے 2 اور کے 3 کی 2030 تک تکمیل سے نیشنل گرڈ میں 8 ہزار 800 میگاواٹ بجلی شامل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف کو کرونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ

شہباز شریف کو کرونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ

لاہور: ایک طرف ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو کرونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے