حکومت نےمولانا فضل الرحمان کواہم ترین ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد: مفاہمت کا بادشاہ کہیں سیاست کا چلن نہ شروع کردے،وزیراعظم کو سوجھ گئی تو زرداری کو منانے کی ٹھان لی اور سیاست کے بادشاہ مولانا فضل الرحمان کواہم ٹاسک سونپ دیا۔

زرداری کی واپسی،اپوزیشن کے گرینڈ الائنش کی باتیں، وزیراعظم نےمفاہمت کے سلطان کو وطن واپسی پر پارٹی معاملات سنبھالنے کا مشورہ دیا لیکن شائد بات بنتی نظر نہ آئی تو جنون کو جھیلتی ن لیگ کو نئے لالے پڑنے لگے۔

حالات کو بھانپتے ہوئے میاں صاحب نے روٹھے کو منانے کیلیے سیاست کے سلطان مولانا فضل الرحمان کو چُن لیا جو زرداری گھرانے  کے چہیتے انکل بھی ہیں۔بھتیجے کے مطالبات اور ڈیڈ لائن کا بھید بھی مولانا صاحب  شائد خوب جانتے ہیں ۔

ہنسی خوشی مفاہمت جاری رکھنے کیلیے میاں صاحب نے وزیر اعظم ہاؤس میں مولانا سےملاقات کی ۔ کے پی اور بلوچستان میں جاری منصوبوں سمیت  بلاول کے 4 مطالبات اور الٹی میٹم پر بات چیت کی گئی اور پیغام دیدیا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،ملکی ترقی میں اپوزیشن ساتھ دے۔

یہ بھی پڑھیں

پی پی پی سب سے زیادہ ہتھیار رکھنے والی سیاسی جماعت ہے

پی پی پی سب سے زیادہ ہتھیار رکھنے والی سیاسی جماعت ہے

اسلام آباد: سال 2018 کے لیے قانون سازوں کے اثاثوں کی معلومات کا تجزیہ کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے