نوازشریف ڈاکٹرز کے طریقہ علاج سے مطمئن ہیں

نوازشریف ڈاکٹرز کے طریقہ علاج سے مطمئن ہیں

لاہور: یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری سے متعلق پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ تشخیص کرلی گئی ہے

پلیٹ لیٹس بن رہے ہیں مگر جلدی ختم بھی ہورہے ہیں، مسئلےکے حل کیلئے دوا دینا شروع کردی ہے، امید ہے ان کی صحت کی بحالی جلد شروع ہوجائے گی۔
وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف صاحب نے مجھے کہا علاج سے مطمئن ہیں، ماہر ڈاکٹر طاہرشمسی سے میاں صاحب کی بات ہوئی ہے، میاں صاحب کی بیماری کا علاج ملک میں موجود ہے۔
ڈاکٹر طاہر شمسی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 2 سے 3 دن میں نواز شریف کی صحت میں بہتری آنا شروع ہوگی، میاں صاحب کے ٹیسٹ ٹھیک آئے ہیں، صرف پلیٹ لیٹس میں کمی ہورہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں

ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے