ملیشیا کے صدر مہاتیرمحمد بھارت کے خلاف ڈٹ گئے

ملیشیا کے صدر مہاتیرمحمد بھارت کے خلاف ڈٹ گئے

کوالالمپور: ملیشیا کے صدر مہاتیرمحمد بھارت کے خلاف ڈٹ گئے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کشمیریوں کے حق میں دیے گئے بیان پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت سے دنیا کو آگاہ کیا تھا اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے اس بیان کے بعد بھارت نے ملیشیا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی معاملات ختم کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔

دباؤ کے باوجود ملیشیا کے صدر اپنے بیان پر قائم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیئے، تجارت اہم ہے لیکن عوام کو پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا۔

خیال رہے کہ مہاتیرمحمد نے اقوام متحدہ میں تقریر میں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیرپرحملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرقبضہ کیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اقدام عالمی ادارے اور قانون کی حکمرانی کو دیگر طریقے سے نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا۔

جاپان کے نئے بادشاہ تخت نشین

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل ہونے والے مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل ہونے والے مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اوٹاوا: کینیڈا کی پولیس نے جمعے کے روز وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں داخل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے