غیر ملکی و مقامی شہریوں کے لیے ویزہ حصول کا عمل انتہائی آسان

غیر ملکی و مقامی شہریوں کے لیے ویزہ حصول کا عمل انتہائی آسان

دبئی: غیر ملکی امور اور رہائش کے جنرل ڈائرکٹوریٹ (جی ڈی آر ایف اے) نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجا جس میں کہا گیا کہ ” اگر آپ کو اپنی بیوی اور بچوں کا رہائشی ویزا حاصل کرنا ہو ، اسی کی تجدید یا تنسیخ کرانا ہو تو دبئی ناؤ ایپ کے ذریعے یہ کام کیے جاسکتے ہیں

یہ وہ واحد سرکاری ایپ ہے، جو 88 سرکاری خدمات پیش کررہی ہے۔
ایپ کے استعمال سے کسی بھی ویزا درخواست کی جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے یا کسی جی ڈی آر ایف اے کی سروس کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔
یہ ایپ صارف کو فیملی ویزا کی درخواست کے بارے میں اور کسی بھی فیملی ممبر کو دبئی لانے کیلئے نیا رہائشی ویزا حاصل کرنے کی بھی اجازت دیتی ہے، قبل ازیں خواہش مند شخص مملکت میں قائم جی ڈی آر ایف اے کی کسی برانچ میں جاکر صرف ویزا منسوخ کرسکتا تھا۔
ویزہ منسوخی کا عمل جی ڈی آر ایف اے مرکز کے ذریعہ ہونا ضروری ہے، جس نے رہائشی ویزا پر مہر لگائی، ٹائپنگ سینٹر اسپانسر کی جانب سے منسوخی کے فارم کو پُر کیا جائے گا اور جی ڈی آر ایف اے ویب سائٹ کے ذریعے اس پر آن لائن عملدرآمد کرے گا۔
جی ڈی آر ایف اے کی جانب سے کاغذی لین دین اب ختم ہوچکا ہے جبکہ دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری محکمے آئندہ دو سالوں میں کاغذی لین دین ختم کردیں۔
ایک ٹویٹ میں شیخ ہمدان نے دبئی پیپر خاتمے کی حکمت عملی کی تعریف کی اور اسے کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2021 تک کاغذ کے فضلے کو روکنے میں مزید کام کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ کو لگام نہ ڈالی گئی تو لوگ مریں گے: نکی ہیلی

ٹرمپ کو لگام نہ ڈالی گئی تو لوگ مریں گے: نکی ہیلی

نکی ہیلی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے دو اہم مشیروں نے ان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے