آپ مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے آوارہ کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں

آپ مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے آوارہ کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں

کراچی: جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو آوارہ کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق طارق منصور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی،

عدالت نے سیکریٹری بلدیات کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ پچھلی تاریخ پر کیوں نہیں آئے؟ آپ مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے آوارہ کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں، سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے بتایا یہ ڈی ایم سیز کی ذمے داری ہے حال ہی میں اضلاع کو 2 ، 2 کروڑ روپے گاڑیوں کے لیے دیے گئے ہیں، ضلع شرقی کے علاوہ تمام اضلاع کو مختلف رقوم دی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہمیں ڈیڑھ کروڑ روپے حال ہی میں ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

کراچی: سید ناصر شاہ نے وفاقی وزراشبلی فراز اور فخر امام کی پریس کانفرنس پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے