حریم فاروق نے پی ایس ایل کے دوران شادی کا جوڑا پہننے کی وجہ بتادی

کراچی: 

فلم ’’ہیر مان جا‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حریم فاروق نے پاکستان سپر لیگ کی تقریب کے دوران شادی کا جوڑا پہننے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ حریم فاروق ویسے تو ’’ہیر مان جا‘‘، پرچی‘‘،’’جاناں‘‘  اور ’’سیاہ‘‘سمیت متعدد فلموں اورڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم انہیں گزشتہ برس پاکستان سپر لیگ کی میزبانی کا موقع بھی ملا تھا اور حیرت انگیز طور پر وہ اسپورٹس کی تقریب کی میزبانی کے لیے شادی میں پہنا جانےوالا زرق برق کرتا ہوا لباس پہن کر آگئیں تھیں۔

زرق برق کرتے لباس میں میزبانی کرتے ہوئے حریم فاروق تقریب کے دوران کسی اور ہی دنیا کی مخلوق لگ رہی تھیں جس کی وجہ سےسوشل میڈیا پر ان کا بے حد مذاق بھی اڑیا گیا تھا۔ صارفین نے پی ایس ایل کے دوران حریم فاروق کو شادی کا جوڑا پہن کر آنے پر پی ایس ایل ٹرافی قرار دیا تھا۔

حال ہی میں حریم فاروق احسن خان کے شو میں شریک ہوئیں جس میں احسن خان نے ان سے پی ایس ایل کی تقریب کے دوران تقریب کی مناسبت سے لباس پہننے کے بجائے شادی کا جوڑا پہن کر میزبانی کرنے کی وجہ پوچھی، جس کے جواب میں حریم فاروق نے کہا وہ لباس دراصل نومی انصاری نے ڈیزائن کیا تھا اور بہت خوبصورت تھا۔

حریم فاروق وجہ بتاتے ہوئے خود بھی ہنس پڑیں اور احسن خان بھی اپنی ہنسی پر قابونہ رکھ سکے۔ حریم فاروق نے کہا ان کا لباس پی ایس ایل کی ٹرافی سے مل رہا تھا اسی وجہ سے انہوں نے وہ لباس پہننے کا فیصلہ کیا۔

حریم فاروق نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ میزبانی کرنے والے اداکار بلال اشرف تھری پیس سوٹ پہن کر آگئے تھے جس کی وجہ سے ان کا لباس اور وہ زیادہ مذاق کا نشانہ بنے اور پی ایس ایل کے بجائے وہ ولیمے کی تقریب لگ رہی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ سےانٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں

بولی وڈ اداکارہ کے ساتھی اداکاروں پر سنگین الزامات

بولی وڈ: شوبز انڈسٹری میں میرا جنسی استحصال کیا جاتا رہا اور صرف آئٹم سانگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے