بلاول بھٹو آج اڈیالہ جیل میں آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے

بلاول بھٹو آج اڈیالہ جیل میں آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: دونوں رہنما اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر اور شرکت کے حوالے سے مشاورت کریں گے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج اڈیالہ جیل میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں باہمی امور، لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکی شکست سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کومزید نہیں چلنےدیں گے، عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ حکومت کرنا کوئی کرکٹ کا میچ نہیں، لگتا نہیں کہ یہ حکومت زیادہ دن چل پائے۔
سیاسی جماعتیں عوام کےمسائل پارلیمان سےحل کرناچاہتی ہیں، وزیراعظم پرفرض ہے۔ عوام میں اتحاد پیدا کریں، ہم منتخب لوگ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہیں،سیاسی جماعتیں اور ہر طبقہ احتجاج پر مجبورہے۔
ملک میں اس وقت اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف آزادی کے سلسلے میں سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، حکومت نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی ہے، تاہم فضل الرحمان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سبزیوں کی برآمدات میں 53 اور چاول میں 87 فیصد سے زائد اضافہ

سبزیوں کی برآمدات میں 53 اور چاول میں 87 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد: سبزیوں کی بر آمدات ایک لاکھ 45 ہزار 675 میٹرک ٹن تک بڑھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے