کامیاب جوان پروگرام ملک بھر میں زبردست پذیرائی

کامیاب جوان پروگرام ملک بھر میں زبردست پذیرائی

اسلام آباد: وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کو ملک بھر میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے، لانچنگ کے 72 گھنٹوں میں 18 لاکھ نوجوان نے ویب سائٹ وزٹ کیا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت اب تک 1 لاکھ 90 ہزار آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں ہیں

ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، سابق دور میں مریم نواز کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام بھی پیچھے رہ گیا، لیگی حکومت کے یوتھ پروگرام کے5 سال میں 90 ہزاردرخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے کہا کہ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے، جدید نظام کے تحت نوجوان گھر بیٹھے 5 منٹ میں اپلائی کرسکتے ہیں۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی کے منصوبوں میں تکنیکی رکاوٹیں زیادہ تھیں، درخواست گزاروں میں بڑی تعداد طلبا اور فارغ التحصیل جوانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام سے متعلق معلومات کے لیے KamyabJawan.gov.pk وزٹ کریں۔
17 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی منصو بے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا تھا ، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک کا بلاسود جبکہ پچاس لاکھ روپے تک کا کم شرح سود پر قرض مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملک بھر میں ٹماٹروں کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا

ملک بھر میں ٹماٹروں کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا

اسلام آباد: غلط ٹائمنگ اور خرابی موسم کے باعث اکتوبر کے آغاز سے ملک بھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے