بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں نے موسم سرما کی نوید سنا دی ہے اور جلد ہی دوبارہ بارش کے نئے سلسلے کا امکان ہے

موسم سرما کی بارشوں سے موسم کی خشکی ختم اور سموگ کی شدت میں کمی آئے گی۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ا سموگ کے پیش نظر اینٹوں کے بھٹے یکم نومبر سے 20 دسمبرتک بند رہیں گے۔
ادھر وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری ہوئی جس سے موسم سہانا ہوگیا۔
برف باری کے پیش نظر بابو سر کاغان روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
این ایچ اے کے مطابق بابو سر ٹاپ پر 8 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے، بابو سر ٹاپ کی بندش سے نیشنل گیمز کی مشعل کا خیبر پختون خواہ میں داخلہ مشکل ہو گیا۔
عہدیداران کو نیشنل گیمز کی گلگت سے آنے والی مشعل آج صبح بابو سر ٹاپ پر وصول کرنا تھی۔
اس وقت ناران کے ہوٹلوں میں اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور سرکاری افسران سمیت درجنوں افراد مقیم ہیں۔
تاہم ڈپٹی کمشنر دیامر ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ برف باری کے پیش نظر بابو سر کاغان روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بارشوں اور برف باری کا سلسلہ مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا

پاکستان، یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب پر ٹوئٹ کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے