آؤ بنائیں سرسبز پاکستان مہم‘‘ کے تحت پودے لگانے والوں کو مالی فائدہ اور پودوں کی دیکھ بھال ہو سکے گی

آؤ بنائیں سرسبز پاکستان مہم‘‘ کے تحت پودے لگانے والوں کو مالی فائدہ اور پودوں کی دیکھ بھال ہو سکے گی

کراچی: انٹر اسٹیٹ،آبادکو تیارپودوں کی فراہمی کے ساتھ تشہیری مہم بھی چلائے گی جبکہ ان تیار پودوں کوآباد اپنے ممبران یانیٹ ورک میں فروخت کرے گی

آباد اور نجی کمپنی کے درمیان معاہدے پر آبادکے چیئرمین محسن شیخانی اورانٹراسٹیٹ کے صدر عامر خان نے دستخط کیے، معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں آباد ممبران کے تعمیراتی منصوبوں سمیت مختلف مقامات پر 40 ہزار پودے لگائے جائیں گے
آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں جنگلات 1.9 فیصد رہ گئے ہیں، زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں درختوں یا جنگلات کی اتنی زیادہ کمی ہمارے لیے باعث تعجب اورافسوس کا مقام ہے۔
’’آؤ بنائیں سرسبز پاکستان مہم‘‘کو تجارتی بنیاد پر چلانے کا مقصد پودے لگانے والوںکواونرشپ دینا ہے،مہم کے تحت پودے لگانے والوںکومالی فائدہ ہوگا جس سے پودوں کواونرشپ ملے گی اور دیکھ بھال بھی ہوسکے گی۔
انٹر اسٹیٹ کے صدرعامر خان نے’’آؤ بنائیں سرسبز پاکستان مہم‘‘ پر شرکا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میںدرختوںکے فوائد کے بارے میں آگاہی کی سخت ضرورت ہے، اگر 5 کروڑ لوگوں کو درختوں کے فوائد سے متعلق آگاہی دی جائے تو سرسبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کی غیر ملکی پرواز میں دو مسافر خواتین نے عملے کی بدتمیزی کی شکایت کی ہے

پی آئی اے کی غیر ملکی پرواز میں دو مسافر خواتین نے عملے کی بدتمیزی کی شکایت کی ہے

کراچی:  پی آئی اے کے عملے نے بیمار معمر خاتون یاسمین عارف اور ان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے