سندھ کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

سندھ کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

لاڑکانہ: حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا، انتخاب کے باعث حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے

پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم علی خان کے درمیاں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 11 لاڑکانہ میں 138 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اور 493 پولنگ بوتھ تشکیل دئیے گئے ہیں، حلقے میں ایک لاکھ 52 ہزار 614 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 83 ہزار 16 اور خواتیں ووٹرز 69 ہزار 598 ہے، حلقے میں 11 امیدوار مد مقابل ہیں جن میں سے دو امیدوار پارٹی ٹکٹ پر حصہ لے رہے ہیں۔
جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی کو پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی حمایت حاصل ہے، مذاکرات کی ناکامی پر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل سومرو کی حمایت سے انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پیپلز پارٹی جمعیت علما کو سندھ میں احتجاج کو وسعت دینے کی اجازت نہیں دے گی

پیپلز پارٹی جمعیت علما کو سندھ میں احتجاج کو وسعت دینے کی اجازت نہیں دے گی

کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے کی حمایت کرنے والی پیپلز پارٹی کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے