ہمارے ہاتھ بندھے ہیں، کام نہیں کرنے دیا جا رہا

کراچی میں میئر کی 100 روزہ صفائی مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران میئر وسیم اختر نے عائشہ منزل کا دورہ کیا اور وہاں کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں مقامی حکومتوں کو پنپنے نہیں دیا جاتا۔ اختیارات دیے جائیں یا نہ دیے جائیں شہر کی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہیں، ہمیں کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ شہر کو چار چاند لگانا چاہتے ہیں۔ ایسا کرنے نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل تعلیم دلوانا آسان کام نہیں ہے۔ والدین مشکلات برداشت کر کے بچوں کو تعلیم دلاتے ہیں۔ شہری اپنے علاقوں کو صاف رکھیں۔ ہمارے دین میں صفائی نصف ایمان ہے۔ 100 دن کی مہم میں طلبہ اپنے علاقوں کو صاف رکھیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

چین سے ہونے والی تجارت سمیت دیگر تجارتی معاملات سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب

چین سے ہونے والی تجارت سمیت دیگر تجارتی معاملات سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب

کراچی: سی آئی آئی کے کراچی میں قائم دفتر کے ڈائریکٹر عرفان جاوید نے چینی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے