عمران خان نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ ر سولؐ پر حاضری دی

عمران خان نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ ر سولؐ پر حاضری دی

مدینہ منورہ: وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے مشاورتی عمل کے بعد وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تو مدینہ ایئرپورٹ پر گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ان کا استقبال کیا

عمران خان نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ ر سولؐ پر حاضری دی ، نوافل ادا کئے اور پاکستان کی ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور خطہ میں قیام امن کی کوششوں پراپنے خیالات کا اظہارکیا۔
اس سے قبل پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان وفود کی سطح پر سعودی عرب اورایران میں جاری تنازعے کےممکنہ حل پرمشاورتی عمل ہوا، عمران خان نے پاکستانی اورمحمدبن سلمان نے سعودی وفد کی قیادت کی ، وزیراعظم ایرانی قیادت سے ملاقاتوں پر محمد بن سلمان کو اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا

پاکستان، یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب پر ٹوئٹ کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے