شہری آج سے72 گھنٹے تک پا نی احتیاط سے استعمال کریں

شہری آج سے72 گھنٹے تک پا نی احتیاط سے استعمال کریں

کراچی: واٹر بورڈ کے مطابق کراچی کو فراہمی آب کی بہتری کیلیے واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کیے جانیوالے امور کی انجام دہی کے بدھ16اکتوبرکو 16گھنٹے کیلیے کراچی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی جزوی بند رہے گی

واٹر بورڈ کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلیے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ضروری امور انجام دے رہا ہے ،اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بھی گرڈ اسٹیشن کے مرمتی کام سرانجام دیے جائیں گے،اس سبب بدھ 16اکتوبر کوصبح 11بجے سے کراچی کو دھابیجی کے 13پمپس سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ دیگر 8پمپس معمول کے مطابق پانی فراہم کرتے رہیں گے۔
کام کے دوران کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی، واٹربورڈ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے پیش نظر وقت مقررہ سے قبل کام کی تکمیل کی کوشش کریگا۔
ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلیے پانی ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کی غیر ملکی پرواز میں دو مسافر خواتین نے عملے کی بدتمیزی کی شکایت کی ہے

پی آئی اے کی غیر ملکی پرواز میں دو مسافر خواتین نے عملے کی بدتمیزی کی شکایت کی ہے

کراچی:  پی آئی اے کے عملے نے بیمار معمر خاتون یاسمین عارف اور ان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے