وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب اورایران میں مصالحت کی کوششیں جاری

وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب اورایران میں مصالحت کی کوششیں جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں ایران میں ہونیوالی ملاقاتوں کی تجاویزپرتبادلہ خیال ہوگا

وزیراعظم عمران خان نے خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایران کا دورہ کیا، جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے دونوں ملکوں میں تاریخی اورثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا عزم دہرایا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی پاکستان کی ترجیح ہے، مسئلہ کشمیر پر ایران کی جانب سے حمایت پر شکرگزار ہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی امور پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم نے خلیجی ملکوں کو کسی جنگی تنازع سے بچانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جب تک نیب ریفرنس دائر نہیں کرتا تب تک سماعت ملتوی کی جائے

جب تک نیب ریفرنس دائر نہیں کرتا تب تک سماعت ملتوی کی جائے

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی کیس پر سماعت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے